اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور ملک کے چاروں صوبوں میں کھجور کے وسیع باغات موجود ہیں۔ کھجور کی کاشت اور پیداوار کے حوالے سے ایک تحقیقی رپورٹ میں تحقیق کار شگفتہ بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 50 ہزار 800 ہیکٹر رقبہ پر کھجور کاشت کی جا رہی ہے جس سے 2 لاکھ 49 ہزار 700 میٹرک ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے اسی طرح سندھ میں 32 ہزار ہیکٹر رقبہ پر کاشت کی جانے والی کھجور کی پیداوار 2 لاکھ 53 ہزار ایک سو میٹرک ٹن اور پنجاب میں 5 ہزار 900 ہیکٹر رقبہ پر مشتمل کھجور کے باغات کی پیداوار 44 ہزار 300 میٹرک ٹن ہے