پاکستان کیبلز لمیٹڈ کو 554 ملین روپے خالص آمدن

67

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):گزشتہ مالی سال 2021 کےلئے پاکستان کیبلز لمیٹڈ کو 554 ملین روپے خالص آمدن ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 جون 2021 کو ختم ہونے والے سال کے دوران پاکستان کیبلز کی بعد از ٹیکس آمدنی 554 ملین روپے رہی ہے اور اس دوران کمپنی 15.56 روپے فی حصص آمدن ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مالی سال 2020 کے دوران پاکستان کیبلز لمیٹڈ کو 92 ملین روپے بعد از ٹیکس خسارہ ہوا تھا اور کمپنی کا فی حصص خسارہ 2.58 روپے رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2020 میں خسارہ برداشت کرنے کے بعد گزشتہ مالی سال 2021 کےلئے پاکستان کیبلز نے بعد از ٹیکس آمدنی حاصل کی ہے۔