پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے ساتویں اور آٹھویں جائزے کے حوالہ سے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کومنعقد ہوگا

129

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے ساتویں اور آٹھویں جا ئزے کے حوالہ سے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کومنعقد ہوگا۔

سٹیٹ بینک کے ترجمان نے جمعرات کویہاں جاری بیان میں کہاہے کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام (ای ایف ایف) کے تحت مشترکہ ساتویں اورآٹھویں جائزہ کے حوالہ سے اجلاس 29 اگست کو مقررکیاگیاہے۔