پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن کا گورنر سٹیٹ بینک سے پالیسی ریٹ میں کمی کا مطالبہ

پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم مکاتی نے گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے 26 اکتوبر 2026 کو متوقع اجلاس میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی لانےکے لیے پالیسی ریٹ میں کمی پر ضرور غور کیا جائے

کراچی۔22اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم مکاتی نے گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے 26 اکتوبر 2026 کو متوقع اجلاس میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی لانےکے لیے پالیسی ریٹ میں کمی پر ضرور غور کیا جائے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ پر لانے سے ملکی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اور صنعت و تجارت کو نئی رفتار ملے گی ۔چیئرمین پی سی ڈی ایم اے نے گورنر سٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا کہ معاشی استحکام کے لئے شرح سود میں کمی کی پالیسی اپنائی جائے۔ سلیم مکاتی کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف صنعت و تجارت کو فروغ ملے گا بلکہ معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنے سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مالی مشکلات میں کمی آئے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کاروباری حلقوں کی آواز سنے گی اور معیشت کی بحالی کے لئے مثبت فیصلہ کرتے ہوئے پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی پر ضرور غور کرے گی۔

مزید خبریں