35.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کی استنبول میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی استنبول میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):پاکستان نے استنبول میں ہونے والے سفاکانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کانقصان ہوا ۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان استنبول میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

ترجمان نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ ترجمان نے کہا کہ پا کستان دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے برادر عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ پرعزم ترک عوام ترکیہ کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیں گے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=337033

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں