پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کا ترکی کی جسٹس اکیڈمی کا دورہ اکیڈمی کے سربراہ سمیت دیگر عدالتی معاونین سے ملاقاتیں، دونوں ممالک کے وفود کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، عدالتی سطح پر دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق انقرہ/اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد …
پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کا ترکی کی جسٹس اکیڈمی کا دورہ

مزید خبریں
پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کا ترکی کی جسٹس اکیڈمی کا دورہ
اکیڈمی کے سربراہ سمیت دیگر عدالتی معاونین سے ملاقاتیں، دونوں ممالک کے وفود کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، عدالتی سطح پر دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
انقرہ/اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے ترکی کی جسٹس اکیڈمی کا دورہ کیا اور وہاں اکیڈمی کے سربراہ سمیت دیگر عدالتی معاونین سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور عدالتی سطح پر دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ، چاروں صوبائی ہائی کورٹس کے جج صاحبان پر مشتمل اعلیٰ سطح کا عدالتی وفد 15 مئی سے ترکی کے دورہ پر ہے۔ انہیں اس دورہ کی دعوت ترکش جسٹس اکیڈمی کے صدر یلماز عاقل نے دی۔ یاد رہے کہ اس دورہ کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان عدالتی نظام سے متعلق اپنے تجربات کا تبادلہ ہے جس کے نتیجہ میں دونوں ممالک کے درمیان عدالتی تربیت کے شعبہ میں باہمی تعاون میں اضافہ ہو گا۔







