پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

62
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کو اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان 02 ستمبر 2022 کو افغانستان کے شہر ہرات میں واقع گزرگاہ مسجد پر ہونے والے گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد زخمی ہوئے۔

پاکستان کی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں سے گہری ہمدردی اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستانی عوام دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔