اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی)پاکستان نے افغانستان کے آمدہ صدارتی انتخابات میں نائب صدر کے عہدے کے امیدوارامراللہ صالح کے دفتر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام اشکال اور صورتوں کی مذمت کرتا ہے۔پاکستان، افغانستان میں جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان قیادت میں اور افغان ملکیتی امن عمل کے ذریعے افغانستان میں امن کی مکمل بحالی کے لئے ہم اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔