اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):پاکستان نے افغانستان کے شہر بامیان میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے ، جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا اور متعدد زخمی ہوئے۔بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ان بہیمانہ حملوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے اس بات کو تشویش کے ساتھ نوٹ کیا ہے کہ جب بھی افغان امن عمل میں پیشرفت ہوتی ہے ، شہری اداروں کے اہداف بشمول تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر دہشت گردی کے واقعات بھی بڑھ جاتے یں۔تتجمان۔نے کہا کہ ان حملوں کا مقصد امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے۔ ہمیں امن خراب کرنے والوں کے مزموم عزائم کے بارے میں چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ترجمان نے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔ ہم غم کی اس گھڑی میں افغان قوم کے ساتھ اظہاریکجہتی اور پرامن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔