پاکستان کی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مسجد میں بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان نے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ایک مسجد میں بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں 18 سے زائد قیمتی انسانی جانیں ضائع اور متعدد زخمی ہوئے۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مسجد میں بم دھماکوں کی مذمت کی گئی ہے اور دھماکوں میں جاں …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی)پاکستان نے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ایک مسجد میں بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں 18 سے زائد قیمتی انسانی جانیں ضائع اور متعدد زخمی ہوئے۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مسجد میں بم دھماکوں کی مذمت کی گئی ہے اور دھماکوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ درد میں شریک ہیں اور دہشت گردی کے اس وحشیانہ اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کیخلاف اس جنگ میں افغانستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔