اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):پاکستان نے افغانستان کے علاقے زابل اور پروان میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور زخمیوں کا نقصان ہوا۔
پیر کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ہم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔
پاکستان دہشت گردی کے عفریت کے خلاف اس جنگ میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔