پاکستان کی افغان شہر جلال آباد میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں دہشت گردی کے حملے کی پرزور مذمت کی ہے جس میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمیں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج پہنچا ہے۔ ہم سوگوار خاندانوں سے گہری ہمدردی اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے …

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں دہشت گردی کے حملے کی پرزور مذمت کی ہے جس میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمیں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج پہنچا ہے۔ ہم سوگوار خاندانوں سے گہری ہمدردی اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کیا۔