اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 09 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 47 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 13 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 737 روپے 86 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 26 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 903 روپے 52 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 278 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔