اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 09 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 32 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 76 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 724 روپے 32 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 903 روپے 67 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 51 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 281 روپے ریکارڈ کی گئی۔