پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

229
Pakistani Rupees
Pakistani Rupees

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 73 روپے 95 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 736 روپے 97 پیسے رہی۔

اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 721 روپے 76 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 903 روپے 93 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 40 پیسے اور قیمت فروخت 278 روپے 90 پیسے ریکارڈ کی گئی۔