37.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی...

پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی

- Advertisement -

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 02 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 94 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 73 روپے 97 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 737 روپے 12 پیسے رہی۔

- Advertisement -

اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 721 روپے 91 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 904 روپے 29 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 24 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 279 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=532549

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں