پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں ملک کے دشمنوں کو شکست دینے کے لئے دن رات کام کر رہی ہیں، آسیہ ناز تنولی

137

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما آسیہ ناز تنولی نے کہاہے کہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں ملک کے دشمنوں کو شکست دینے کے لئے دن رات کام کر رہی ہیں ۔ ریڈیو پاکستاں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کو قومی یکجہتی کے ساتھ ختم کیا جاسکتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگرد ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، انہیں ان کے مقاصد میں کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں ہو نے دیا جائے گا ۔پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک کے دشمنوں کو شکست دینے کے لئے دن رات کام کر رہی ہیں ۔آسیہ تنولی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی لعنت سے نمٹنے کے لئے ہماری صفوں میں مضبوط اتحاد موجود ہے اور مضبوط اتحاد کے ساتھ ہی شدت پسندوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔ انھوں نے مذید کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو تنازعات کے باوجود متحد ہوکر حکومتی پالیسیوں کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ وطن پاک کو دہشتگردی سے پاک کیا جا سکے۔ا نھوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف ایک جمہوری منتخب وزیر اعظم ہےں اور وہ باہمی اتفاق رائے سے قومی مفادات کے فیصلے کرنے کے لئے تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہےں ۔