اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے، کوئی ایک ڈویژن کی پارٹی ہے تو کوئی تین ڈویژنزز کی،ان کا کوئی لیڈر اور پروگرام نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی طرف سے ملک کی واحد وفاقی جماعت کے خلاف تحریک خبروں میں زندہ رہنے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واحد قومی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے جس کا ایجنڈا قومی ایجنڈا ہے۔