23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کی ایران میں راسک پولیس ہیڈ کوارٹر پر دہشت گرد حملے...

پاکستان کی ایران میں راسک پولیس ہیڈ کوارٹر پر دہشت گرد حملے کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں راسک پولیس ہیڈ کوارٹر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہےجس میں 11 ایرانی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔

اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتاہے ۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

- Advertisement -

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے ، دہشت گردی کا دوطرفہ اور علاقائی تعاون سمیت ہر طرح سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں