23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کی ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی حملوں کی مذمت، دفتر خارجہ

پاکستان کی ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی حملوں کی مذمت، دفتر خارجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے ہفتہ کی صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف اسرائیل کے فوجی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، یہ حملے علاقائی امن اور استحکام کےلئے نقصان دہ ہیں جو پہلے سے ہی عدم استحکام کے شکار خطے میں امن واستحکام میں خطرناک حد تک اضافے کا باعث ہیں۔

اسرائیل تنازعے کی وسعت اور اس کے پھیلائو کا مکمل ذمہ دار ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی امن وسلامتی کے قیام کےلئے اپنا کردار ادا کرے ، خطے میں اسرائیل کے غیر محتاط اور مجرمانہ رویے کے خاتمہ کےلئے فوری اقدامات کرے۔ پاکستان نے زور دیا ہے کہ عالمی برادری بھی علاقائی امن و سلامتی کی بحالی کےلئے اپنا کردار ادا کرے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517246

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں