34.9 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کی برآمدی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی...

پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور وزارت تجارت کے مابین قریبی تعاون ضروری ہے ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ،وفاقی وزیر تجارت

- Advertisement -

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملکی برآمدات کے اضافہ اور سائنسی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ساجد بلوچ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دونوں وزرانے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور وزارت تجارت کے مابین قریبی تعاون ضروری ہے۔اس حوالہ سے سرجیکل آلات اور دیگر مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے لیبارٹری سہولیات کو جدید اور عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق سائنس اور تجارت کا امتزاج ملکی معیشت کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، دونوں وزارتیں مشترکہ تجاویز پر کام شروع کریں گی تاکہ برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو سکے۔

وزیر تجارت جام کمال خان نے بھی اس حوالہ سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ساجد بلوچ نے کہا کہ جدید تحقیق اور معیاری جانچ کے ذریعے پاکستان کی برآمدی مصنوعات کو عالمی مارکیٹ میں مسابقتی بنایا جا سکتا ہے۔ دونوں وزرانے ملکی ترقی، خودانحصاری اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر عمل درآمد کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598140

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں