24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کی بنکاک کے نیشنل میوزیم میں تھائی لینڈ کو بدھا کے...

پاکستان کی بنکاک کے نیشنل میوزیم میں تھائی لینڈ کو بدھا کے مجسمے کی انتہائی نفاست سے تیار کردہ نقل پیش

- Advertisement -

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):مشترکہ ورثے کو منانے اور دو طرفہ تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے پاکستان نے 31 جولائی 2025 کو بنکاک کے نیشنل میوزیم میں تھائی لینڈ کو بدھا کے مجسمے کی انتہائی نفاست سے تیار کردہ نقل پیش کی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ گندھارا سے آسیان تک ایک روحانی سفر: مشترکہ ورثے اور مذہبی سیاحت کا جشن‘‘ کے موضوع پر منعقدہ اس تقریب میں پاکستان کی گندھارا تہذیب اور آسیان خطے کے درمیان صدیوں پر محیط تعلق کو اجاگر کیا گیا، جہاں بدھ مت کو فروغ ملا۔پاکستان کی تھائی لینڈ میں سفیر رخسانہ افضال نے یہ نقل تھائی لینڈ کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل فنامبوٹ چنتراچوتی کو پیش کی۔تقریب میں تھائی حکام، سفارتکار، اقوام متحدہ کے نمائندے، سول سوسائٹی، ماہرین تعلیم، اور میڈیا کے افراد نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر جنرل چنتراچوتی نے اس تحفے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحفہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار سفارتی اور ثقافتی تعلقات کی علامت ہے، جو گندھارا اور بدھ مت کے مشترکہ ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے نمائشوں اور ثقافتی اقدامات کے ذریعے تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔سفیر رخسانہ افضال نے اس مجسمے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ پاکستانی فنکار جمیل کاکڑ کا تخلیق کردہ ہے اور پاکستان کی قدیم گندھارا تہذیب، جس کا مرکز ٹیکسلا تھا، اور اس کے بدھ مت میں کردار کا مظہر ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین دوستی کو مضبوط بنانے اور آسیان کے ساتھ طویل شراکت داری کے تحت ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔مہا تھیر انیل ساکیہ نے بھی خطاب کیا۔اسلام آباد میں قائم سینٹر فار کلچرل ڈیولپمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر ندیم عمر ترار نے اس مجسمے کی روحانی اور فنی اہمیت پر روشنی ڈالی، جو یونانی-رومن اور گندھارا طرز فن کا حسین امتزاج ہے، اور کہا کہ یہ پاکستان اور جنوب مشرقی ایشیا کے تعلقات کو مزید مستحکم کر سکتا ہے۔

تقریب میں مشہور فوٹوگرافر ڈیوڈ چی لاو کی پاکستان میں گندھارا کے نوادرات اور بدھ مت کے مقامات پر مبنی تصویری نمائش بھی شامل تھی۔پاکستان، جو تین دہائیوں سے آسیان کا سیکٹورل ڈائیلاگ پارٹنر ہے، سیاسی، معاشی اور ثقافتی تعلقات کو مسلسل فروغ دے رہا ہے، اور یہ تحفہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات اور عوامی روابط کو مزید مضبوط کرنے کی ایک علامتی کوشش ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں