اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی سینیٹرکلثوم پروین کا کہنا ہے کہ ہمیں یوم پاکستان کا احترام اور پاکستان کی حفاظت کے عزم سے کرنا چاہئے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ23 مارچ کو پاکستان کی بنیاد رکھی گئی اور ہمیں اس دن کو شیانہ شان طریقہ سے مناتے ہوئے اپنے بچوں کو اس دن کی اہمیت سے روشناس کرانا چاہیے ۔