اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کی طرف سے بے گناہ کشمیریوں کے مسلسل بہیمانہ قتل عام کی شدید مذمت کی ہے جس کے دوران ہفتہ کو ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں مزید 6 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔ہفتہ کودفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ تسلط سےکشمیریوں کے قتل عام کے علاوہ انٹرنیٹ اور ٹرین سروس بھی معطل ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی نسل کشی بند کرانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔