24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ہندوستان کے غرور کو خاک میں...

پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ہندوستان کے غرور کو خاک میں ملاتے ہوئے تاریخی کامیابی حاصل کی، ملک ابرار احمد

- Advertisement -

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کے چیئرمین ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ہندوستان کے غرور کو خاک میں ملاتے ہوئے تاریخی کامیابی حاصل کی، معرکہ حق میں پاکستان سرخرو ہوا،ہم 14اگست کو جہاں آزادی کی خوشیاں منائیں گے وہیں معرکہ حق کی تاریخی کامیابی پر اپنی مسلح افواج کو بھی سلام پیش کریں گے۔

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایم این اے ملک ابرار احمد نے کہا کہ 14اگست کا دن ہر بچہ، بزرگ، خواتین و حضرات جوش و خروش سے منائیں گے، اس دن نہ صرف ہم آزادی کی خوشیاں منائیں گے بلکہ معرکہ حق کو بھر پور انداز میں منانے کے لئے شکرانے کے نوافل بھی ادا کریں گے۔ انہوں نے پوری قوم کو یوم آزادی پر پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی کا دن صرف ایک دن نہیں بلکہ ہر لمحے اس خوشی کو منانے کی ضرورت ہے، جھنڈے لہرانے کے ساتھ ساتھ ہمیں ایک ایک پودا لگانے کی بھی ضرورت ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں