پاکستان کی بہتری اور آنے والی نسلوں کی سلامتی کیلئے وزیراعظم عمران خان ٹائیگر فورس کے ساتھ مل کرملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم شروع کررہے ہیں، عثمان ڈار

103
وفاقی دارالحکومت میں لوگوں کے ایک بڑے اجتماع کو دیکھ کر اپوزیشن جماعتوں کی بے چینی بڑھ گئی ہے،معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی بہتری اور آنے والی نسلوں کی سلامتی کیلئے وزیراعظم عمران خان ٹائیگر فورس کے ساتھ مل کرملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم شروع کررہے ہیں۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میری اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان اورارکان سے درخواست ہے کہ ملکی مفاد کی خاطر سیاسی اختلافات ایک جانب رکھ کر اس قومی مہم کا حصہ بنیں۔