پاکستان کی تاریخ کاسب سے پہلا آئس ہاکی میچ ، پاکستان ایئر فورس نے جی بی سکاؤٹس کو ہرا دیا

73
APP46-29 GILGIT: December 29 - Players displaying extreme skills in first ever Ice Hockey Match in Pakistan at PAF Ski Resort Naltar. APP

اسلام آباد ۔ 29دسمبر (اے پی پی) پاکستان کی تاریخ کاسب سے پہلا آئس ہاکی میچ میں پاکستان ایئر فورس نے جی بی سکاؤٹس کو ہرا دیا۔ پاکستان ایئر فورس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابقپاکستان کی تاریخ کاسب سے پہلا آئس ہاکی میچ ہفتہ کو نلتر میں کھیلا گیا۔ یہ میچ پاکستان ائیر فورس اور جی بی سکاؤٹس کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا لیکن کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت میں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ لہذا میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ پر کیا گیا۔جہاں پاکستان ائیر فورس کے کھلاڑی شاہ سیار نے فیصلہ کن پینلٹی لگا کر پاک فضائیہ کو فتح سے ہمکنار کیا۔گلگت بلتستان کے علاقے میں دو چھڑیوں اور گیند کی مدد سے کھیلا جانے والا ایک تاریخی کھیل گٹل، جسکو آئس ہاکی سے بھی منسوب کیا جاتا ہے۔اس خطے میں اس روایتی کھیل کی میراث جاری رکھنے کے لئے آئس ہاکی کو یہاں متعارف کروایا گیا ہے۔