
اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقیاتی سرگرمیوں میں مسیحی برادری کا نمایاں کردار ہے۔حکومت نے مذہبی اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کو یقینی بنانے کی غرض سے اقدامات کے علاوہ اقلیتوں کیلئے پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں میں اضافہ کیا ہے اور سرکاری ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ بھی مختص کیا ہے۔یہ باتیں انہوں نے آرچ بشپ آف کنٹریبری جسٹن ویلبے کو پاکستان حکومت کی جانب سے میں مذہبی اقلیتوںکی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق آرچ بشپ آف کنٹریبری نے ہفتہ کو دفتر خارجہ میں مشیر خارجہ سے ملاقات کی۔