لاہور۔12اکتوبر (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہاہے پاکستان کی ترقی اور معیشت کا انحصار زراعت پر ہے ۔ انہوں نے یہ بات پاکستان کاٹن جینرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی اور معیشت کا انحصار زراعت پر ہے۔زراعت کی ترقی کے لئے اہم اقدامات جاری ہیں۔کپاس کی بہتر پیداوار کے لیے حکومت پنجاب کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ٹی سی پی جلد کپاس کی خریداری شروع کر ے گی۔حکومت کپاس کی ایک ایک گانٹھ اٹھا ئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپاس اور دیگر فصلوں کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو اختیار کرنا ہوگا۔ کپاس کی اگیتی کاشت والی اقسام کی طرف جانا ہو گا۔
فصل اچھی ہو گی تو اس میں ہر ایک کی بہتری ہے۔کپاس کی پیداوار زیادہ ہوگی تو ہماری جینگ فیکٹریاں بھی چلیں گی۔کاشتکار کو فصلوں کے بہتر نرخوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔حکومت نے کپاس اور دیگر فصلوں کے بیجوں کی نئی اقسام کی منظوری دی ہے
۔فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں۔تقریب میں چئیرمین پاکستان کاٹن جینرز ایسوسی وحید ارشد نے کاشتکاروں کے مسائل کے بارے بتایا۔ اس موقع پر وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف را اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=400555