پاکستان کی ترقی خوشحالی اور مضبوطی مسلم لیگ ن کی حکومت کی قابل فخر روایت ہے،پرویز ملک

لاہور۔14جنوری(اے پی پی )وفاقی وزےر تجارت محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کے بعد مسلم لیگ( ن) کے قائد محمد نواز شریف نے قبائلی عوام کو صدیوں پرانے سامراجی نظام سے نجات دلا کر تاریخی کارنامہ سر انجام دیا،سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے دائرہ کار کی قبائلی علاقوں تک توسیع تاریخی سنگ میل اور ن لیگ کی حکومت کا …

لاہور۔14جنوری(اے پی پی )وفاقی وزےر تجارت محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کے بعد مسلم لیگ( ن) کے قائد محمد نواز شریف نے قبائلی عوام کو صدیوں پرانے سامراجی نظام سے نجات دلا کر تاریخی کارنامہ سر انجام دیا،سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے دائرہ کار کی قبائلی علاقوں تک توسیع تاریخی سنگ میل اور ن لیگ کی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے،فاٹا کے عوام کی ملک کے آئینی اور سیاسی نظام میں شمولیت ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی، پورے پاکستان کی ترقی خوشحالی اور مضبوطی مسلم لیگ ن کی حکومت کی قابل فخر روایت ہے،تمام رکاوٹیں عبور کرکے پاکستان کو مستحکم اور عوام کو خوشحال بنائیں گے،انشااللہ آنے والے وقت میں مزید خوشخبریاں دیں گے، بل کی منظوری سے محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی حکومت نے قبائلی عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں