24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کی ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار لائق تحسین ہے، سردار...

پاکستان کی ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار لائق تحسین ہے، سردار ایاز صادق

- Advertisement -

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار لائق تحسین ہے، پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں نے ہمیشہ ملکی استحکام، بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے،قومی معاملات میں اقلیتوں کی شمولیت ہماری جمہوری روایت کا روشن پہلو ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر کیا جو ہر سال 11 اگست کو منایا جاتا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 11 اگست کا دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے اُس تاریخی خطاب کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے 1947 میں دستور ساز اسمبلی سے کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہری، چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب، ذات یا نسل سے ہو، برابر حقوق رکھتے ہیں اور اپنی مذہبی عبادات و رسومات کے مطابق مکمل آزادی کے ساتھ زندگی گزار سکتے ہیں۔انہوں نے پارلیمان میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں اقلیتی نمائندوں کی شمولیت پاکستان میں جمہوری اقدار کے فروغ کی عکاسی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اقلیتی اراکینِ پارلیمنٹ قانون سازی اور عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمان، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتی برادری کو ان کے مذہب اور عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن اور مضبوط پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ ملک تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد رواداری، ہم آہنگی اور اتحاد کو اپنا شعار بنائیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں