پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کے گروہ کے اس ملک میں کئے گئے منفی اقدامات کا اندھیرا چھٹ رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

155
شہباز شریف

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کے گروہ کے اس ملک میں کئے گئے منفی اقدامات کا اندھیرا چھٹ رہا ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ‏الحمد للہ، گزشتہ برسوں میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کے گروہ کے اس ملک میں کئے گئے منفی اقدامات کا اندھیرا چھٹ رہا ہے، طلال چوہدری اور دانیال عزیز کی توہین عدالت پر 5 برس نا اہلی کی سزا ختم ہونے پر ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ان رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ان صعوبتوں کے باوجود مسلم لیگ (ن )اور قائد میاں محمد نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا اور ثابت قدم رہے۔