28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان کی ترقی ٹی ٹونٹی نہیں ٹیسٹ میچ ہے ،پروفیسر احسن اقبال

پاکستان کی ترقی ٹی ٹونٹی نہیں ٹیسٹ میچ ہے ،پروفیسر احسن اقبال

- Advertisement -

لاہور۔17 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ‘ پلاننگ‘ ڈویلپمنٹ و ریفارمز پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی ٹی ٹونٹی نہیں ٹیسٹ میچ ہے، ہمیںبحیثیت اکنامک قوم اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے، بیسویں صدی سیاسی نظریات اوراکیس ویں صدی اقتصادی نظریات کی صدی ہے،ہمارے اقتدار میں آنے سے قبل2012-13ءمیں پاکستان کیلئے اردو گروتھ ریٹ کی اصطلاح ایجاد ہو چکی تھی،حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کی بدولت رواں سال جی ڈی پی گروتھ ریٹ 6 فیصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ملک کو اس وقت 20 سے 25 ارب ڈالر کی فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ اور آئندہ چند سالوں میں 150 ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات کی ضرورت ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=89881

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں