اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے ترکیہ میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔بدھ کے روز وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان انقرہ میں ترکش ایئر وسپیس انڈسٹریز کی تنصیبات پر آج کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔
ہم متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیاکہ حکومت پاکستان دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کے لیے ترکیہ کی کوششوں کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتی ہے اور ترکیہ کے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ بہادر ترک قوم اپنی خصوصیت اور عزم کے ساتھ دہشت گردی کی لعنت کو شکست دے گی۔