اسلام آباد ۔ 7 جون(اے پی پی) پاکستان نے ترکی کے شہر استنبول میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین، ترکی کی حکومت اور عوام کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔ترجمان نے …
پاکستان کی ترکی کے شہر استنبول میں دہشت گرد حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جون(اے پی پی) پاکستان نے ترکی کے شہر استنبول میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین، ترکی کی حکومت اور عوام کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کا ساتھ دیا اوران کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ہمیں اس بات پریقین ہے کہ ترکی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیاب ہوگا۔








