14.5 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومضلعی خبریںپاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے بچے بچے کو...

پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے بچے بچے کو تعلیم حاصل کرنا ہو گی،محمد اشفاق نذر

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 25 مارچ (اے پی پی):وزیراعظم پاکستان سے ایوارڈ یافتہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے قومی چمپیئن و معروف سماجی راہنما محمد اشفاق نذر نے کہا ہے کہ پاکستان اور قوم کو مسائل اور مشکلات سے نکالنے اور پاکستان کو تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی جانب رواں دواں کرنے کیلئے پاکستان کے بچے بچے کو سکولوں میں جاکر تعلیم حاصل کرنا ہوگی کیونکہ پاکستان کے تمام مسائل کا سبب تعلیم کی کمی ہے حکومت،والدین اور معاشرے کو چاہیے کہ وہ بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی بیسک مونٹیسوری اینڈ سکول پسرور روڈ کی سالانہ تقسیم انعامات کی پروقار تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔محمد اشفاق نذر نے کہا کہ آج پوری دنیا تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی جانب رواں دواں ہے جبکہ پاکستان اور قوم کو بے شمار چیلنجوں کا سامنا ہے جس کی بنیادی وجہ پاکستان میں جہالت ہے ہم اپنے علاقے کے والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو بہتر تعلیم و تربیت کیلئے تعلیمی درس گاہوں میں بھیجیں دی بیسک مونٹیسوری اینڈ سکول بہترین درسگاہ ہے جہاں بچوں کو معیاری تعلیم دی جارہی ہے۔۔

- Advertisement -

تقریب میں مہمانانِ خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات میں ایوارڈ تقسیم کئیے۔تقریب سے ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان چوہدری شمشاد احمد باجوہ ایڈووکیٹ،پرنسپل صوبیہ عرفان اور ڈائریکٹر عرفان باجوہ نے بھی خطاب کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576047

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں