23.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان کی تقدیر عوام کے ہاتھ میں ہے،محمد شہباز شریف

پاکستان کی تقدیر عوام کے ہاتھ میں ہے،محمد شہباز شریف

- Advertisement -

لاہور۔8فروری (اے پی پی):سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ ( ن) محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تقدیر عوام کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے جمعرات کے روز ماڈل ٹائون میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ دعا ہے کہ ایسی حکومت بنے جو پاکستان میں محبت اور خیر سگالی کے جذبات کے پھول نچھاور کرے۔ انہوں آج پاکستان کی تقدیر عوام کے ہاتھ میں ہے،عوام پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ووٹ ڈالیں گے تو تقدیر ضرور بدلے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ دوبارہ عوام کی خدمات کا موقع دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے تاہم اگرمحمد نواز شریف کو موقع دیا گیا تو سب مل کر پاکستان کو سنواریں گے ،ملک سے بیروز گاری کا خاتمہ کریں گے اور ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔انہوں نے عام انتخابات میں سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں