
اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی)پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے 77ویں یوم پاکستان پر بھر پور دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار پریڈ کا انعقاد کیا ‘پہلی مرتبہ جمہوریہ چین اور سعودی عرب کے دستوں ‘ترکش ملٹری بینڈ ‘ساﺅتھ افریقہ کی فوج کے سربراہ نے پریڈ میںاپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی جو کہ ان دوست ممالک کے ساتھ گہری باہمی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘پاک فضائیہ کے سربراہ نے فلائی پاسٹ ‘آرمی ایوی ایشن کے کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل خلیل زاد نے ہیلی کاپٹر فلائی پاسٹ اور ایس ایس جی کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل طاہر مسعود بھٹہ نے فری فال جمپنگ کی قیادت کی ‘پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر‘ایف 16اور شیر دل فارمیشن نے افق پر خوبصورت رنگ بکھیرتے ہوئے خوبصورت فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا ۔