پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ 2019 کا سلوگن”پاکستان زندہ باد” تھا

75

اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ 2019 کا سلوگن”پاکستان زندہ باد” تھا ،آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے حوالے سے 8 پرومو جاری کیے جن میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کے پیغامات شامل تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے حسب روایت 23مارچ 2019 کو بھی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے اپنا بھرپور اور مرکزی کردار ادا کیا۔ ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹس کے ذریعے ستاروں کی آواز ،میڈیا کی آواز،سماجی کارکنوں کی آواز، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آواز، پاکستان کے سپاہیوں کی آواز اور عوامی نمائندوں کی آواز پاکستان زندہ باد کے عنوان سے الگ الگ پرومو جاری کیے تھے جن میں ان شعبوں میں نمایاں مقام رکھنے والے لوگوں کے پیغامات شامل کیے گئے تھے ۔پاک فوج کے مطابق پریڈ 2019کا سلوگن "پاکستان زندہ باد” ہے۔