پاکستان کی جانب سے افغانستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے، ترجمان این ڈی ایم اے

103
NDMA
NDMA

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے افغانستان میں حالیہ سیلاب کے متاثرین کے لئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کر دی۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے افغانستان میں حالیہ سیلاب کے متاثرین کے لئے فوری طور پر ریلیف کا سامان روانہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ان ہدایات کی روشنی میں این ڈی ایم اے نے سیلاب سے متاثرہ افغان عوام کے لیے فیملی ٹینٹ، آٹا، چاول اور چینی پر مشتمل امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان ائیر فورس کے C-130طیارے کے ذریعے مزار شریف کے لیے روانہ کر دی ہے جبکہ دوسری کھیپ بھی جلد روانہ کی جائے گی۔ ریلیف کا سامان افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے روانہ کیا۔