اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 70 ٹن وزنی امدادی اشیاء کے چار ٹرک جمعہ کو افغان حکام کے حوالے کئے گئے
، پاکستان مسلسل انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان عوام کی امداد کر رہا ہے۔ افغان حکام کے حوالے کئے گئے ٹرکوں میں آٹا، چینی، چاول، خوردنی تیل اور دالوں پر مشتمل امدادی اشیاء شامل ہیں۔ یہ سامان پاک۔افغان کوآپریشن فورم کی جانب سے اسسٹنٹ میرانشاہ نے امدادی اشیاء پر مشتمل چار ٹرک غلام خان سرحد پر خوست کے امیر کے حوالہ کئے۔
واضح رہے کہ پاکستان افغان عوام کی مسلسل انسانی بنیادوں پر امداد کر رہا ہے اور بین الاقوامی برادری پر بھی زور دے رہا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ سے تباہ حال افغانستان کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے مدد کرے۔