- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 03 اگست(اے پی پی) وزارت خارجہ کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھرپور سفارتی کوششوں سے بھارت نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شامل نہیں ہوسکا‘ پاکستان اس سلسلے میں سرنگوں نہیں کرے گا۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ساجدہ بیگم کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کی جانب سے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے ایوان کو بتایا کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کے لئے وزیراعظم‘ مشیر خارجہ‘ معاون خصوصی خارجہ امور اور مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیروں نے اس حوالے سے لابنگ کی ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=13990
- Advertisement -