پاکستان کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے موسم سرما کے خصوصی خیموں کی آٹھویں کھیپ روانہ

227

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):پاکستان کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے موسم سرما کے خصوصی خیموں کی آٹھویں کھیپ روانہ کر دی گئی ۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی پرواز کے ذریعے موسم سرما کے مزید 1200 فیملی خیمے روانہ کئے گئے ۔ آگ سے محفوظ خیموں کی(90 ٹن) 7 ویں کھیپ لاہور سے روانہ کی گئی ۔

این ڈی ایم اے نے 11 مارچ کو شروع ہونے والے اس خصوصی فلائٹ آپریشن کے ذریعے اب تک 98000 (ٹائپ II) خیمے روانہ کیے ہیں، جبکہ پی آئی اے اور بحریہ کے جہاز کے ذریعے 2595 خیمے بھیجے گئے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر 12395 خیمے ارسال کئے جا چکے ہیں۔