پاکستان کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی 25 ویں کھیپ روانہ

112
NDMA
NDMA

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):پاکستان کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی 25 ویں کھیپ لے کر خصوصی پرواز روانہ ہو گئی ۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پرخصوصی پرواز کے ذریعے موسم سرما کے مزید 1350 فیملی خیمے ترکیہ روانہ کئے گئے ہیں۔

آگ سے محفوظ خیموں کی(100 ٹن)25 ویں کھیپ لاہور سے روانہ کی گئی ۔ این ڈی ایم اے نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے 11 مارچ کو خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کیا ہے جبکہ پی آئی اے کے علاوہ پاک بحریہ کے بحری جہاز کے ذریعے بھی امدادی سامان ترکیہ بھیجا گیا ہے ۔