43.3 C
Islamabad
جمعہ, جون 13, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کی حالیہ شاندار عسکری کامیابی اور بھارتی جارحیت کے مقابل سیاسی...

پاکستان کی حالیہ شاندار عسکری کامیابی اور بھارتی جارحیت کے مقابل سیاسی قیادت ، افواج پاکستان اور غیور عوام کی جوانمردی، دانشمندی اور یکجہتی کو سراہتے ہیں، سینیٹر محمد اورنگزیب

- Advertisement -

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کی حالیہ شاندار عسکری کامیابی اور بھارتی جارحیت کے مقابل سیاسی قیادت ، افواج پاکستان اور غیور عوام کی جوانمردی، دانشمندی اور یکجہتی کو سراہا ہے۔ منگل کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ایک نہایت اہم اور تاریخی موقع پر پیش کیا جا رہا ہے جب قوم نے حالیہ دنوں میں غیر معمولی اتحاد، عزم اور ہمت کا عملی مظاہرہ کیا ہے

،بھارتی جارحیت کے مقابل ہماری سیاسی قیادت ، افواج پاکستان اور غیور عوام نے جس جواں مردی، دانشمندی اور یکجہتی کا ثبوت دیا وہ تاریخ کے سنہری اوراق میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ کامیابی ایک شاندار عسکری کامیابی کے علاوہ پوری قوم کے اجتماعی شعور، قومی وقار اور غیرت کا مظہر تھی اس پر پا کستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت، شجاعت اور جذبہ قربانی سے دشمن کو موثر اور بھرپور جواب دیا جس سے نہ صرف ہماری سرحدوں کا دفاع ناقابل تسخیر بنا بلکہ عالمی برادری میں پاکستان کا وقار بھی بلند ہوا ، اس عظیم کامیابی نے یہ پیغام دیا کہ پاکستانی قوم ہر آزمائش میں متحد اور مادر وطن کے دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن جاتی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں