پاکستان کی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے علاقے جیزان میں پٹرولیم ڈسٹری بیوشن ٹرمینل پر حملے کی شدید مذمت

70
دفتر خارجہ
موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ صرف شمولیتی، تعاون پر مبنی اور دور اندیش پالیسیوں کے ذریعے ہی کیا جاسکتا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے علاقے جیزان میں پٹرولیم ڈسٹری بیوشن ٹرمینل پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے خوف اور دہشت پھیلانے کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں تعطل پڑنے کا باعث بن سکتے ہیں جس کی کسی صورت حمایت نہیں کی جا سکتی۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان،ملکی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو کسی بھی خطرہ کے خلاف برادر مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔