اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جیزان پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے حوثی باغیوں کی جانب سے حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سعودی افواج نے بروقت اقدام کر کے حملے کو پسپا کیا اور باغیوں کے تمام منصوبوں ناکام بنایا ،جو قابل تعریف ہے۔خوف اور دہشت پھیلانے والے اس طرح کے حملے قابل مذمت ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش کسی بھی خطرہ کے خلاف برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کی توثیق کرتا ہے۔