پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ ہیں،سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت سے اپنی دائمی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں،دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے سعودی عرب میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام سعودی عرب میں دہشت گرد حملوں پر گہرے دکھ اور غم میں ہیں اور دہشت گرد حملوں میں معصوم جانوں کے ضیاع پر سعودی عرب …

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے سعودی عرب میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام سعودی عرب میں دہشت گرد حملوں پر گہرے دکھ اور غم میں ہیں اور دہشت گرد حملوں میں معصوم جانوں کے ضیاع پر سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان دہشت گردی خواہ وہ کسی بھی شکل میں ہو، کی شدید مذمت کرتا ہے، ہم جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت سے اپنی دائمی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔

Leave a Reply