اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):پاکستان کی حکومت اور عوام نے یورپی یونین کے رکن ممالک اور ان کے عوام کو یوم یورپ کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر دلی مبارک باد پیش کی ہے- دفتر خارجہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یورپ کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے یورپی کمیشن کے صدر ارسولا وان ڈیر لیین کے نام تہنیتی مراسلہ ارسال کیا ہے-
وزیر خارجہ رابرٹ شمان اور بیلجیئم ، اٹلی ، لکسمبرگ ، نیدرلینڈز اور مغربی جرمنی کے رہنماؤں کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ شمان اعلامیہ امن ، خوشحالی اور یورپی اتحاد کا راستہ بن گیا ہے۔ یوم یورپ ، یورپ میں امن و اتحاد کے طور پر منانے کا موقع ہے۔ وزیر اعظم نے مزید زور دیا کہ معاشی مفاد کو شامل کرنا اور یورپی ممالک کے مابین تجارتی باہمی انحصار پیدا کرنا ایک پرامن ، متحد اور خوشحال یورپ کا باعث ہے۔
یورپ میں امن ، خوشحالی اور استحکام نے بھی دنیا کے دوسرے خطوں میں خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہےاوریورپی یونین آج ، تعاون اور یکجہتی کی علامت بن چکی ہے۔پاکستان کے یورپی یونین اور اس کے تمام ممبر ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات قائم ہیں، جو جمہوریت اور اجتماعیت کی باہمی افہام و تفہیم ، احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔ پاک – یورپ اسٹریٹجک منصوبہ بندی مختلف شعبوں میں تعاون کا ادارہ جاتی فریم ورک سیاسی ، معاشی ، سلامتی ، موسمیاتی تبدیلی ، سبز توانائی ، اور نقل مکانی اور نقل و حرکت کے شعبوں میں تعاون کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ پاکستان یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے کثیر الجہتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔