اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پیرس میں پاکستان کے ناظم الامور محمد امجد عزیز قاضی نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ عیدالاضحی مناتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کریں۔ پیر اپنے ایک۔بیان میں ناظم الامور نے اس بات کا اعادہ کیا کہ گذشتہ سال 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرے کے بعد کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزاں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے پوری طرح پرعزم ہیں۔قاضی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول میں کشمیریوں کے لئے سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔